سرگودھا‘ شہید لانس نائیک ظفر اقبال کو پورے فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 22 اپریل 2019 14:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سرگودھا ریجن سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان پشاور کے علاقہ حیات آباد آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے کا جسد خاکی ان کے آبائی گاوں جوئیہ لایا گیا جہاں شہید لانس نائیک ظفر اقبال کو پورے فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سول اور فوجی افسران کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس تدفین کیموقع پر پاک فوج کے چوق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیااور فوجی افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چڑھائے اور جوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پسمندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں