محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سوشل سیکورٹی کنٹربیوشن فنڈز میں چونا لگانے والے نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپلز اورمحکمہ سوشل سیکورٹی کے فیلڈ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

پیر 22 اپریل 2019 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سوشل سیکورٹی کنٹربیوشن فنڈز میں چونا لگانے والے نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپلز اورمحکمہ سوشل سیکورٹی کے فیلڈ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق ڈائریکٹرا ینٹی کرپشن سرگودھا کو عزیز بھٹی ٹاون کے ارشاد اصلاحی نے درخواست دی کہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں عسکری پبلک سکول کے نام سے ملک نصر اللہ اوراٴْس کے بیٹے اسد اللہ نے سکول بنا رکھے ہیں۔

جس کے گرلز اور بوائز دو کیمپس ہیں۔اس سکول کی انتظامیہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے افسران و اہلکاران سے ملی بھگت کر کے سوشل سیکورٹی کنٹربیوشن فنڈجمع نہیں کروا رہے جس سے گورنمنٹ کے خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

جس کا ڈائریکٹر نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری عروج الحسن ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش)اور نثار احمد جوئیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانٹیرنگ)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو دی ۔

جہنوں نے محکمہ سوشل سیکورٹی سرگودھا کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر الزام علیہان کے بیانات قلمبند کیے تو انکشاف ہوا کہ محکمہ سوشل سیکورٹی سرگودھا نے اس معاملہ کی انکوائری کرتے ہوئے بمطابق قانون 2سال2016-17اور2017-18کے عرصہ کے دوران عسکری پبلک سکول عزیز بھٹی ٹاؤن کے ذمہ مبلغ10لاکھ15ہزار4سو95روپے واجبات کا تعین کیا جوکہ سکول انتظامیہ نے جمع نہیں کروائے اور محکمہ سوشل سیکورٹی کے ملازمین سے ملی بھگت کرتے ہوئے دفعہ20پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی آرڈنیس1965کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے غلام محمد، فیلڈ آفیسر، سوشل سیکورٹی سرگودھا، ملک نصراللہ اور اسد اللہ، پرنسپلز عسکری پبلک سکول عزیز بھٹی ٹاؤن سرگودھا کے خلاف خردبرد، دھوکہ دہی، اختیارات کا ناجائز استعمال کے الزام میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ تفتیش کے دوران دیگر ملزمان کے کردار کاتعین کیا جائے گا جبکہ مقدمہ کی تفتیش کیلئے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش)، نثار احمد جوئیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانٹیرنگ)، اینٹی کرپشن سرگودھااور عصمت اللہ بندیال ، سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا پر مشتمل تفتیشی ٹیم مقررہ کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر مکمل کر کے رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں