آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے 21افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے

پیر 14 اکتوبر 2019 14:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے 21افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے۔زرائع کے مطابق تقرری کے منتظر اے ایس پی عبدالخلیق کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد،ڈی ایس پی انور سعید طاہر کو ایس ڈی پی او کھرڑیانوالہ فیصل آباد،اے ایس پی محمد شعیب مسعود کو ایس ڈی پی او صدر، بہاولپور،اے ایس پی کامران حامد کو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی اور ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی محمد وقار عظیم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

جبکہ تقرری کے منتظر اے ایس پی اکرام اللہ کو ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ، اے ایس پی بشریٰ جمیل کوایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور،اے ایس پی عبدالطیف ایس ڈی پی او مری،اے ایس پی عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او حسن ابدال،اے ایس پی نوشیروان علی کو ایس ڈی پی او کامونکی،اے ایس پی ابریز علی عباسی کو ایس ڈی پی اوکوٹ مومن سرگودھا، اور،ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا محمد عثمان کو ایس ڈی پی او سلانوالی سرگودھا،تقرری کے منتظراے ایس پی عمران خان کو ایس ڈی پی او،وارث خان راولپنڈی،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن III۔

(جاری ہے)

راولپنڈی وقار نثار کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم،اے ایس پی سنگھار کو ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان،ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان خالد جاوید کو ایس ڈی پی او صدر وہاڑی تعینات کر کے ایس ڈی پی او چشتیاں بہاولنگر، ارشد لطیف کو سنٹرل پولیس آفس رپور ٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔اسی طرح تقرری کے منتظرڈی ایس پی احسان اللہ کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ ،اے ایس پی آصف بہادر کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن لاہور اور ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن لاہور محمد اعظم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ ایس ڈی پی او سٹی قصور احسان الہٰی کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے حکم دیا گیا ہے یہ سب تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں