پنجاب میونسپل سرو سز پروگرام کے تحت سرگودہا کی تمام تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

پیر 18 نومبر 2019 18:26

سرگودھا ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے ضلع بھر کی میونسپل اداروں کے ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہری سہولیات پر مشتمل سکیمیں 30 نومبر سے قبل انہیں منظوری کیلئے پیش کریں تاکہ ان سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجاسکے ۔ ان سکیموں پرضلع بھر میں پچاس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ وہ اپنے کمیٹی روم میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت سکیموں کا جائزہ لے رہی تھیں ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قدیر احمد ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری حنیف ہنجرا ‘سی او کارپوریشن طارق پرویا ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میونسپل اداروں کے ایڈمنسٹریٹر بھی موجود تھے۔ سکیموں کے جائزہ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر وں او رایڈمنسٹریٹروں نے حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق سکیمیں پیش کیں لیکن ڈپٹی کمشنر نے مبہم اور حکومتی ہدایات سے متصادم سکیموں کو ضابطوں کے مطابق بنانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ان سکیموں کو مفید ‘ پائیدار او ردیر پابنانے کیلئے علاقائی کمیٹیوں کی تشکیل کی ہد ایت کی تاکہ ان کی بہتر مانیٹرنگ بھی ہوسکے۔ ان سکیموں میں پانچ لاکھ سے زائد مالیت کے منصوبے شامل کئے جائیں گے ۔ ان منصوبوں میں میونسپل سروسز ‘ ڈرینج ‘ پینے کے صاف پانی ‘ کھالے ‘ نالے ‘ پلیاں ‘میونسپل مشینری ودیگر آلات کی خریداری شامل ہے ۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے قبل حکومت پنجاب نے ایڈمنسٹریٹروںکے ذریعہ موجود فنڈز کا 50فیصد استعمال کی اجازت د ی ہے ۔ ڈسٹرکٹ کونسل سرگودہا کے 1084 ملین روپے میں سے 500 ملین پہلے فیز کیلئے فنڈز مقرر کئے گئے ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کے 102ملین میں سی1 5 ملین ‘ میونسپل کمیٹی سلانوالی کے 35.7 ملین کے موجود فنڈز میں اضافہ کے ساتھ 50 ملین ‘ میونسپل ساہیوال کے 65.457 ملین میں سے 50 ملین ‘ میونسپل کمیٹی شاہ پور کے 81.346 ملین میں سے 50ملین ‘میونسپل کمیٹی بھلوال 168.38میں 84 ملین ‘ میونسپل کمیٹی بھیرہ کے 99.6 میں سے 50 ملین اور میونسپل کمیٹی کوٹمومن کے اس وقت دستیاب 146.564 ملین کے فنڈز میں سے 79ملین میونسپل سروسز کی دستیابی کے پہلے فیز کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔

انہیں بتایاگیا کہ اس فیز میں میونسپل اداروں کی یونین کونسلوںمیں سٹریٹ لائٹس کی دستیابی ‘مین ہول ‘ سیوریج ‘ سالڈویسٹ کی مشینری بھی خریدی جائیگی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں