سرگودھا ، گزشتہ 15سالوں کے دوران قائم ہونیوالی ہائوسنگ سکیموں کی خلاف قوانین منظوری میں کروڑوں روپے کی مالی بد عنوانیوں کی تحقیقات شروع

جمعرات 20 فروری 2020 22:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ضلع سرگودھا میں گزشتہ 15سالوں کے دوران قائم ہونیوالی ہائوسنگ سکیموں کی خلاف قوانین منظوری میں کروڑوں روپے کی مالی بد عنوانیوں کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ،ذرائع کے مطابق حکومت کو شواہد ملے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے قوائد و ضوابط پورا کئے بغیر ہائوسنگ سکیموں میں سوئی گیس ،واپڈا اور بلدیاتی ادروںکی طرف سے ڈویلپمنٹ کے کاموں کی اجازت دینے کے مراحل میں سنگین مالی بد عنوانیاں سامنے آء ہیں جس پر حکومت نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹرز ،واپڈا اور سوئی گیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہائوسنگ سکیموں کا تمام ریکارڈ ،جاری ڈیمانڈ نوٹسز،بچھائی گئی گیس پائپ لائنوں اور نصب ہونیوالے بجلی کے پولز و کنکشنز کی تفصیلات ،موصول ہونیوالی درخواستیں،اس سلسلہ میں کرپشن کی زیر التواء انکوائری رپورٹس جلد از جلد ارسال کی جائیںاس اقدام کا مقصد ذمہ داربااثر افسران اور غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف کاروائی کے علاوہ آئندہ کیلئے کرپشن کا سدباب کرنا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں