پنجاب پولیس اپنی حرکتوں سے باز نہ آ سکی‘پولیس کو سدھارنے والا کوئی نہیں‘ عوام کا جینا حرام

سرگودھا میں بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم پیشہ ملزمان کی عدم گرفتاری اور عدم تحفظ پر دیہاتیوں کا پولیس کے خلاف احتجاج مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے ان کی ڈالا گاڑی پکڑ کر 45 مظاہرین کو گرفتار کر کے مقامی تھانہ میں 120 مظاہرین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

منگل 15 جون 2021 11:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سرگودھا میں بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم پیشہ ملزمان کی عدم گرفتاری اور عدم تحفظ پر دیہاتیوں کے پولیس کے خلاف روڈ بلاک احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے ان کی ڈالا گاڑی پکڑ کر 45 مظاہرین کو گرفتار کر کے مقامی تھانہ میں 120 مظاہرین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں نوازش علی عرف پھلو گروپ بیرون ملک سے اپنے نیٹ ورک کے زریعے علاقہ میں بھتہ خوری اور سنگین جرائم کروا کر خوف کی علامت بنا ہوا ہے جس پر لوگوں نے مختلف واقعات کے متعدد مقامات درج کروائے لیکن پولیس تاحال اشتہاریوں سمیت ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں رہی جس کے باعث علاقہ میں مسلسل عدم تحفظ اور بھتہ خوری جرائم پیشہ عناصر سے تنگ دیہاتیوں ہجن،اوپی اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے جمع ہو کر روڈ بلاک کرتے ہوئے پولیس کیخلاف ا?ر پی او اور ڈی پی او ا?فس کے سامنے ڈالا گاڑی پر سپیکر نصب کر کے زبردست احتجاج مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل کئے رکھی۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے 45 مظاہرین عادل،علی حمزہ،محمد عثمان،نصر اقبال،لیاقت علی،سرفراز،تصور علی،محمد حسین،اسحاق،بشیر،عامر شہزاد،اکرام،کلیم اللہ،سیف اللہ،محمد قاسم ،صفدر،عمر حیات،خان احمد ،طارق جاوید،محمد ذیشان وغیرہ کو گرفتار کر کے لاوڈسپیکر نصب گاڑی قبضہ میں لے لی اور گرفتار شرکائ کو تھانہ کینٹ منتقل کر کے شوکت، رضوان، اکرم،یاسر وغیرہ 120 مظاہرین کے خلاف زیر دفعہ381/353/186/341/16MPO/ 6پنجاب لاوڈ سپیکر ایکٹ /148/149ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

اور دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس احتجاج کے موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوازش علی عرف پھلو اشتہاری مجرم بیرون ملک بیٹھ کر بھتہ خوری کا گینگ چلا رہا ہے اور گروہ 10 کروڑ سے زائد کی رقم بھتہ خوری کی مد میں وصول کر چکے ہیں جبکہ علاقہ میں 3 سال سے بھتہ خوری کے واقعات کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا۔شرکائ نے ڈی پی او اور ا?ر پی او سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تو بھاری نفری طلب کر کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے کلب چوک میں شرکائ پر پولیس نیلاٹھی چارج کیا۔

تو سینکٹروں مظاہرین نے صورتحال کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کر کے گرفتاریاں دیں اور وزیراعلی پنجاب،ائی جی پنجاب دیگر حکام سے صورتحال کا نوٹس لیکر فراہمی انصاف اور بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث ملزمان کی فوریگرفتاری اور آئندہ تدارک کا مطالبہ کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں