سرگودہا میں چوری کی واردات،دکاندار قتل

بدھ 27 مارچ 2024 15:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سرگودھامیں تھانہ کینٹ کی حدودمیں سیشن روڑ پر رات گئے ڈکیتی کے دوران دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔ تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے خیام چوک پل بند کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دکانداروں کی جانب سے ڈکیتی پر نعرہ بازی اور احتجاج کیاگیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔سرگودھا تھانہ کینٹ کی حدود سیشن روڈ پر العمر اٹوز پر ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران فائرنگ سے 45 سالہ محمد یعقوب جاں بحق ہو گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں