گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے گیارہ ڈاکٹروں کی گریڈ 19 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 27 مارچ 2024 16:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کے گیارہ ڈاکٹروں کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر طارق محمود،ڈاکٹر محمدسہیل خواجہ،ڈاکٹر آصف محمود، ڈاکٹر آصف مسعود،ڈاکٹرخالق محمود،ڈاکٹر ناصر اقبال میکن،ڈاکٹر یونس قریشی، ڈاکٹرفتح اللہ خان نیازی،ڈاکٹرفیاض احمد مکین،ڈاکٹر آصف وڑائچ اور ڈاکٹر ذیشان وڑائچ شامل ہیں ترقی پانے والوں کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،اے ایم ایس ڈاکٹرنیئرعباس خان،ڈاکٹر محسن عباس،ڈاکٹر انعم،سابق ایم ایس گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر کاشفی بھلی سمیت ہسپتال کے دیگر عملہ نے تمام ڈاکٹروں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں