کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر آفس تحصیل کوٹمومن کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر آفس تحصیل کوٹمومن کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنرسرگودھا کیپٹن (ر)شعیب علی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوسمیع اللہ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔

کمشنر نے کہاکہ نئی عمارت کی تعمیر سے سائلین کوبہتر سہولیات ملیں گی اور ریونیو ریکارڈ بھی بہتر انداز میں محفوظ کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے نئے دفتر کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ دفتر کوٹ مومن کی مرکزی جگہ پر بنایا گیا ہے جس سے یہاں عوام کی رسائی آسان ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ نئی عمارت اتنی اہم نہیں جتنی اس کے اندر بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کی کہ نئی عمارت اور سہولیات کے ساتھ عملہ اپنی کارکردگی میں بھی جدت لائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرانی عمارت میں پارکنگ، دفاتر کی کمی سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نئے دفتر میں موسم بہار کی شجرکاری کے حوالے سے پودے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں