موٹروے سے شہروں کو ملانے والی سڑکیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

منگل 16 اپریل 2024 16:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن ِصوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر موٹروے سے شہروں کو ملانے والی سڑکیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں، ان رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کےلئے حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ترجیح بنیادوں پر اجنالہ روڈ اور لاہور روڈ کو فی الفور مرمت و تعمیر کردیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں