سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کر دی

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیڑھ ماہ پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور لاش کوٹ خدابخش میں دفن کردی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے عدالت سے رجوع کر کے قبر کشائی کی اجازت طلب کی تھی،اطلاع ملنے پر مبینہ طور پر ملزم نے بیوی کی لاش نکال لی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قبر کی بے حرمتی اور لاش غائب کرنے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں