سرگودھا شہر کے بازاروں میں فٹ پاتھ اکھاڑ کر پھینکا گیا کچرا کھنڈرات کے مناظر پیش کرنے لگا

پیر 29 اپریل 2024 12:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سرگودھا شہر کے بازاروں میں فٹ پاتھ اکھاڑ کر پھینکا گیا کچرا کھنڈرات کے مناظر پیش کرنے لگا اور گاڑیوں کی پارکنگ ختم ہو کر رہ گئی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی شروع کر دی اور فٹ پاتھ کے نام پر بھتہ خوری کے بعد بلدیہ کا عملہ کچرا اٹھانے کے منہ مانگے پیسے وصول کرنے لگا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے اہم تجارتی مراکز کچہری بازار اور امین بازار میں فٹ پاتھ اکھاڑ کر پھینکا گیا جہاں دس یوم سے سڑکوں پر پڑا کچرا کھنڈرات کے مناظر پیش کرنے لگا اور گاڑیوں کی پارکنگ ختم ہو کر رہ گئی تو لوگوِں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی شروع کر دی جن سے فٹ پاتھ کی بھتہ خوری کے بعد بلدیہ کا عملہ صفائی کچرا اٹھانے کے منہ مانگے پیسے وصول کرنے لگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں