سرگودھا میں سالانہ میلہ جشن بہاراں و فلورا فیسٹیول کی تقریبات

پیر 29 اپریل 2024 13:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سرگودھا میں سالانہ میلہ جشن بہاراں و فلورا فیسٹیول کی تقریبات میں گھڑ سواروں کی نیزہ بازی استاد کالے خان اور سلطان ڈھولی سمیت فنکاروں کی پرفارمنس اور رنگا رنگ پروگرامز میں مردوخواتین نے بچوں کے ہمراہ شرکت کر کے رونق کو دوبالا کر دیا۔ اور حکام سے مطالبہ کیا کہ میلہ و فیسٹیول کا دورانیہ بڑھایا جائے۔

سرگودھا میں سالانہ میلہ جشن بہاراں فلورا فیسٹیول کی تقریبات میں علاقائی فیملیز نے شرکت کر کے گھڑ سواروں کی نیزا بازی، میوزیکل شو میں استاد نصرت فتح علی خان ان کے شاگرد استاد کالے خاں اور ہمنوا کی فنی گائیگی کو سراہا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ میلہ و فیسٹیول کو بڑھایا جائے۔فیسٹیول کی فن گائیگی میں سلطان سکندر سلطانی ڈھولی، دلاور رحمن، ثاقب علی شیر، کاشف علی، آغاز مہروز اور دیگر نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی کا کہنا ہے کہ عوام کو پرسکون و پرتحفظ ماحول میں مثبت تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ بھرپور اقدامات کئے گے اور آئندہ بھی اسی انداز میں میلوں ٹھلوں کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تاکہ سرگودھا کے شاہنوں کو گھٹن ذدہ ماحول، پریشانیوں اور ذہنی دبائو سے نجات دلا کر تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی عمل میں لا تے ہوئے دوبارہ ذہنی تکان دور کرکے آنے والی ذمہ داریوں کیلئے تیار کیا جا سکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں