سرگودھا،مسیحی برادری کی گرجا گھروں میں عبادات کے موقع پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات

اتوار 28 اپریل 2024 17:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں مسیحی برادری کی گرجا گھروں میں عبادات کے موقع پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات کر کے ایک سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی پر الرٹ رکھا گیا اور ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے مسلح جوان اطراف گشت پر معمور رہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوانوں نے خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سرگودھا میں اتوار کے روز گرجا گھروں میں عبادات اور دعائیہ تقریبات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کر کے چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھروگیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کر کے گرجا گھروں میں شرکت کے لئے آنے والے مردوخواتین کی چیکنگ کے لئے اہلکاروں کے ساتھ لیڈیز پولیس کی خدمات حاصل کی گئی اور گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ اور پارکنگ کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں