سرگودہا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ِڈینگی کا اجلاس ،اقدامات کا جائزہ لیاگیا

منگل 30 اپریل 2024 17:25

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر)محمد ارشد وٹوکی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سرگودہا ڈاکٹر اسلم اسد سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر)محمد ارشد وٹو نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ انسدادِڈینگی کارروائیوں کی نگرانی کو تیز کریں کیونکہ لاروا کی افزائش کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر زسے کہا کہ وہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس مستقل بنیادوں پر منعقد کریں اور انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران چوکس رہیں اس سلسلہ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلافکارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم اسد نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ صفائی نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں