۱ شہدادپور، مسلح ملزمان نے معروف صوفی فنکار کے بھتیجے کو گن پوائنٹ پر روک کر تین لاکھ نقد ی لوٹ کر فرار

ہفتہ 8 جولائی 2023 17:10

ؐشدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2023ء) شہدادپورکے قریب برھون روڈ پرتین نامعلوم مسلح ملزمان نے معروف صوفی فنکار کے بھتیجے کو گن پوائنٹ پر روک کر تین لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار، تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب برھون روڈ پر معروف صوفی فقیر مانجھی فقیر کے بھتیجے فیض علی بودانی کو تین نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روک کر تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے رابطہ کرنے پر معروف صوفی فنکار مانجھی فقیر نے بتایا کہ برھون روڈ پر امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے انہوں نے ایس ایس پی سانگھڑ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں