پی ایس ٹی پاس آئی بی اے کے امیدواروں کی جانب سے لطیف پارک احتجاجی ریلی نکالی گئی

پیر 11 ستمبر 2023 22:54

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2023ء) جی ایس ٹی پی ایس ٹی پاس آئی بی اے کے امیدواروں نے لطیف پارک شہدادپور سے ریلی نکالی اور پریس کلب شہدادپور کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر آئی بی اے پاس امیدوار لالہ لیاقت علی، واحد بخش ماڑی، سراج احمد کیریو، سید رضوان شاہ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی بی پاس 40 پلس پاس جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی امیدوار ہیں، جاری بھرتیوں پر غیر قانونی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کا کوئی قانونی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے کیونکہ نہ ہی عدالت اور نہ ہی کسی اعلیٰ دفتر نے جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی امیدواروں کی بھرتی کے حوالے سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔پابندی کے حوالے سے یہ بات واضح ہے کہ یہاں کی انتظامیہ کالی بھیڑوں کے ساتھ ملی بھگت کر رہی ہے۔ جو کہ آئی بی اے پاس امیدواروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جسے امیدوار کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی بی اے پاس جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی امیدواروں کی جاری بھرتیوں پر پابندی ہٹا کر دوبارہ بھرتی شروع کی جائے۔ امیدواروں نے یہ بھی کہا کہ اگر انتظامیہ نے اپنا تسلط ختم نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں