شانگلہ میں 15اکتوبر سے خسرہ مہم شروع ہو گی،ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:42

شانگلہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر نے کہاہے کہ شانگلہ میں 15اکتوبر سے 27اکتوبر تک خسرہ مہم شروع ہو گی ،12روزہ مہم میں ضلع بھر میں ایک لاکھ بھاساٹھ ہزار سے زائد 5سال تک عمرکے بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے ،عوام اپنے پانچ سال تک کے بچوںکو ضرورٹیکے لگوائے،خسرہ سے پاک پاکستان کے لئے محکمہ صحت کے 12روزہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوام بھر پور تعاون کریں،صحت مند پاکستان وقت کا اہم تقاضا ہے،شانگلہ میں مہم کے دوران انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،خسرہ مہم میںعلاقہ مشران کا کردار اہم ہے وہ اس حوالے سے عوام میں شعورپیدا کریں ۔

اس حوالے سے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر کے زیر صدارت محکمہ صحت سمیت ضلع کونسلروں، میڈیا اور غیر سرکاری تنظیموں کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شانگلہ ڈاکٹر واجد علی نے شرکاء کو خسرے کے خلاف12روزہ مہم اور تیارویوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے مختلف سوالات اٹھائے جس پر انھوں نے ان کو جوابات دیئے ۔

اس سلسلے میں ضلع شانگلہ کے 28 یونین کونسلوں میں خسرے کے خلاف پانچ سال تک بچوں کا ٹارگٹ ہیں ہر یونین کونسل کو 12بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر یونین کونسل کے سطح پر تمام تر تربیت مکمل ہو چکے ہیں اس مہم میں 9ماہ سے لیکر 5سال تک بچوں کو خسرے کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے۔ محکمہ صحت شانگلہ کے مطابق شانگلہ ضلع بھر میں 162256پانچ سال تک بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے۔

اس مہم کے لئے ٹیکے اور دیگر ضروری اشیاء ہر یونین کونسل کو بیھجوائی گئی ہیں اور ساتھ ہی میں ٹیموں کے لئے محکمہ پولیس کے فرائیض بھی لیئے گئے ہیں،اور سیکورٹی پلان بھی ترتیب دئے گئے ہیں ۔ڈاکٹر واجد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خسرے کے خلاف مہم ویلج کونسلوں اور گاؤن کے سطحی پر عوامی اگاہی مہمات بڑھانے زور و شور سے جاری ہیں۔ اور عوام کو خسرہ سے بچاؤ پر پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنادیں۔

اس مہم میں ٹیم ہر گاؤں کے سطح پر ٹیکے کا سنٹر کھولے گی اور ساتھ مساجد اور گلی کوچوں پر لاؤڈ سپیکر کے زریعے اعلانات بھی کیئے جائینگے۔ ڈاکٹر واجد علی نے خبردار کیا کہ یہ مہم پولیو کی طرح گھر گھر مہم نہیں بلکہ گاؤں کی سطح پر مقررہ جگے پر ویکسنیشن ٹیم بیٹھ کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائینگے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں