لیزان کمیٹیوں کا مقصد چھوٹے تنازعات مقامی سطح پر حل کرنا ہے،ایس ڈی پی اوشانگلہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:38

شانگلہ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) سب ڈویژنل پولیس آفیسر شانگلہ امجدعلی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے نئے اصلاحات کی بدولت ہر تھانے کی سطح پرلیزان کمیٹیاں قائم کی ہے، لیزان کمیٹیوں کا مقصد چھوٹے تنازعات مقامی سطحے پر حل کرنا ہے،کمیٹی میں غیر جانبدار اور معززین علاقہ کو شامل کیا گیا ہے، ویلج کے لیول پر تشکیل کردہ کمیٹیاں چیدہ چیدہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے تھانہ الپوری میں پولیس لیزان کمیٹی کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔جس میں پولیس لیزان کمیٹی کے ممبران نے بھر پور شرکت کرلی۔ اس موقع پر ایس ایچ او الپوری محمد سراج خان ، محرر تھانہ الپوری عزیز خان،اے ایس ائی محمد عارف خان بھی اجلاس میںموجود تھے۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امجد علی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ اس وقت تک معمولی اور چیدہ چیدہ مسائل میں مقدمات رجسٹر نہ کریں تب تک ویلج لیول پر تشکیل کردہ کیمٹیاں اور ڈی آر سیز اس میں کوئی پیش رفت نہ کرسکے تاکہ عوام کی مسائل انہی کی دہلیز پر کورٹ کچہری کے چکر لگائے بغیر حل ہوسکیں ۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین خان محسود نے عوامی مسائل حل کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ غریب ، نادار عوام الناس کے لئے باعث فخر ہیں، خیبر پختونخوا پولیس میں نئی اصلاحات میں خاص کر ڈی آر سی اور پولیس لیزان کمیٹیوں کی بدولت عوام الناس کی سینکڑوں مسائل حل ہورہے ہیں ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں