پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ اور مئوثر ہے ، ڈی سی شانگلہ

منگل 27 نومبر 2018 23:21

شانگلہ۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) شانگلہ کے ڈپٹی کمشنرمحمد فیاض شیرپائو نے کہا ہے کہ پولیو موذی مرض ہے جو ہمارے بچوں کیلئے عمر بھر کی معذوری کا سبب بنتا ہے ، پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ اور مئوثر ہے ، علماء کرام نے بھی پولیو کو جائز قرار دیا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں اسی ویکسین کے استعمال سے پولیو کا خاتمہ کیا گیا ہے ۔

ضلعی محکموں کے سربراہان پولیو کے حوالے سے محکمہ صحت کے شانہ بہ شانہ ہو۔پولیو کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔تمام افسران پولیو کے اجلاسوں اور ڈیوٹیاں یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں پولیوکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر کوارڈینٹر پولیو شانگلہ نے شرکاء کوپولیو انتظامات سے اگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے حکام شریک تھے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد ریاض،ایڈیشنل ایجوکیشن افسر بخت روان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسر سعیدالرحمان،ایس ڈی پی او بشیرخان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرانوارالحق،ڈسٹرکٹ افسر فوڈ محمد زوبیر سمیت دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔انھوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین صورتحال پر سنجیدگی سے غور کریں کیونکہ قطرے نہ پلانے کی وجہ سے ان کی بچے معذور ہوسکتے ہیں ، ہمیں مل کر پولیو کے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا اور پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ پاکستان سے ممکن ہوسکے ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں