شانگلہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا نیا سفرشروع ہوگا ،شوکت یوسفزئی

ماضی کے نمائندوں نے شانگلہ کے فنڈز کو کہاں لگایاعوام حیران ہیں، باشعور لوگوں کو پتہ لگ چکا ہے کہ ترقیاتی فنڈ کہا ںجاتا تھا،صوبائی وزیر محنت و ثقافت

ہفتہ 10 جولائی 2021 22:35

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2021ء) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں تحریک انصاف کی حکومت نے جو رقیاتی منصوبے کیے وہ 70سال میںکسی نے نہیں کئے تھے جسکی بدولت آج لوگ تحریک انصاف جوق تم جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے یہاں خوشحالی کا نیا سفرشروع ہوگا ۔

ماضی کے نمائندوں نے شانگلہ کے فنڈز کو کہا لگایاعوام حیران ہیںاب یہاں کے باشعور عوام کو پتہ لگ چکا ہے کہ ترقیاتی فنڈ کہا جاتا تھا۔ان خیالات کا اظہار شوکت یوسف زئی نے ہفتہ کے روز اپنے دورہ شانگلہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں ورکرزسے ملاقاتوں،پارٹی رہنمائوں کی فاتحہ خوانیوں کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئرنائب صدرحاجی سدیدالرحمان،ضلعی صدر وقاراحمد خان،عباس شاہپوری سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شوکت یوسف زئی کا مزید کہناتھا کہ ضلع شانگلہ میں پچھلے ستربرس میں کسی نے ترقیاتی کام نہیں کئے ہیں جسکی وجہ سے یہ علاقہ محرومیوں کا گڑھ بن چکی ہے ہر شعبے میں کمیوں کا سامنا تھااور ماضی میں یہاں سے منتخب نمائندوں نے ایک منظم سازش کے تحت جان بوجھ کر اس علاقے کو پسماندہ رکھا۔تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں ضلع شانگلہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہیں۔

لوگوں کو پتہ چل چکا ہے کہ ان کے حصے کا بجٹ کدھرجاتا تھا اور اب کام کیسے ہورہے ہیں۔شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ضلع شانگلہ میں مزید بھی ترقیاتی منصوبے کرینگے اور اب شانگلہ کی محرومیوں کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔اگلے دو سالوں میں شانگلہ میں جو بھی ترقیاتی منصوبے رہ چکے ہیں انکو مکمل کرکے پائے تکمیل تک پہنچائے گے۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ میں صحت،تعلیم کے شعبوںمیں کافی حد تک کام ہوچکا ہے اور مزید بھی ہوگا۔یہاں کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقعے پیداکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں جس سے یہاں خوشحالی اور ترقی ہوگی۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں