پی ٹی ائی کے مرکزی رہنماء نواز محمود خان آف شانگلہ کے بڑے بھائی فدا محمد خان انتقال کر گئے ہیں،چکیسر میں سپردخاک

بدھ 13 مارچ 2024 22:14

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نواز محمود خان آف شانگلہ کے بڑے بھائی فدا محمد خان انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم کو منگل کے روز چکیسر میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندے صحافی، وکلا، اساتذہ سمیت زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں اس شرکت کی شانگلہ پریس کلب الپوری کی جانب سے بھی فدا محمد خان کی انتقال پر نواز محمود خان اور اس کے دیگر خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت کیا گیا مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔

مرحوم کی فاتحہ خوانی چکیسر میں ان کے حجرے میں ادا کی جارہی ہیں۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں