بشام کے علاقے میں مبینہ طور پر خودکش حملہ ، غیر ملکی انجینئرز سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے

منگل 26 مارچ 2024 17:00

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) بشام کے علاقے میں مبینہ طور پر خودکش حملہ میں غیر ملکی انجینئرز سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں منگل کو خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں غیر ملکی انجینئرز سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے۔ گاڑی اسلام آباد سےکوہستان جارہی تھی۔ واقعےکے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز نےگھیرے میں لے لیا ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں