پنجاب کالج شرقپور شریف اور موٹروے پولیس کے باہمی اشتراک سے طلبہ میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پنجاب کالج شرقپور شریف میں کامیاب سمینار کا اہتمام کیا گیا

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری ہفتہ 28 اگست 2021 12:33

پنجاب کالج شرقپور شریف اور موٹروے پولیس کے باہمی اشتراک سے طلبہ میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پنجاب کالج شرقپور شریف میں کامیاب سمینار کا اہتمام کیا گیا
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2021ء) تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج شرقپور شریف اور موٹروے پولیس ایم تھری سیکٹر ننکانہ صاحب کے باہمی اشتراک سے طلبہ میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کی جانب سے ایس پی او احمد حیدر زیدی روڈ سیفٹی آفیسر ایم تھری سیکٹر ننکانہ صاحب کی سربراہی میں دیگر اہلکاروں نے شرکت کی، موٹروے پولیس کی جانب سے طلبہ کو عموما سفر کے دوران زیادہ تر پیش آنے والے حادثات کی وجوہات اور ان سے بچنے کے لیے شعور پیدا کرنے کے لیے ڈاکومینٹریز دیکھائی گئی جس پہ طلبہ کی جانب سے بہت مثبت رد عمل سامنے آیا، موٹروے پولیس کے روڈ سیفٹی آفیسر نے طلبہ میں شعور پیدا کرنے کے لیے مختلف روڈ حادثات سے بچنے کے لیے خصوصی لیکچرز دیے اور طلبہ کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیے، سمینار میں شرکت کرنے والے طلبہ کو موٹروے پولیس کی جانب سے تحائف دیے گئے جس پہ طالب علموں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)


پنجاب کالج شرقپور شریف کے پرنسپل محمد آصف اعوان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور آئے روز بڑھتے ہوئے حادثات کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں، طلبہ میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا ہونا بے حد ضروری ہے تا کہ انہیں مہذب شہری بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں