شرقپور شریف سے تین کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نویں جماعت کا طالب علم گجرات سے باز یاب کروا لیا گیا

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی۔

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری جمعہ 24 ستمبر 2021 12:51

شرقپور شریف سے تین کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نویں جماعت کا طالب علم گجرات سے باز یاب کروا لیا گیا
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ شرقپور شریف شہر سے نویں جماعت کے طالب علم محمد اویس کو نامعلوم افراد نے تین کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ عمران عباس چدھڑ نے شرقپور پولیس کے ساتھ ملکر انتہائی چالاکی اور ڈرامائی انداز سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغوا میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تاوان کی رقم 15 لاکھ روپے بھی برآمد کرلی۔


ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے شرقپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ اور اس سے قبل بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کریں گے تاکہ معاشرے میں ایسے گھناؤنے جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں