پاکستان میں وسائل کا نہیں حکمرانوں کی اہلیت صلاحیت اور ویژن کا شارٹ فال ہے‘رانا تنویر حسین

بجلی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے سے ان ظالم حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے

جمعرات 8 جولائی 2021 19:17

پاکستان میں وسائل کا نہیں حکمرانوں کی اہلیت صلاحیت اور ویژن کا شارٹ فال ہے‘رانا تنویر حسین
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمارانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی بیروزگاری نے عوام کو مفلوک الحال بنا دیا ہے ،حکمران عوام کو خوشحال بنانے کے جو بیانیے دے رہے ہیں سفید جھوٹ ہے بلکہ اسکے برعکس اقدامات کئے جا رہے ہیں ،وطن عزیز میں وسائل کا نہیں حکمرانوں کی اہلیت صلاحیت اور ویژن کا شارٹ فال ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع شیخوپورہ کے سیکرٹری انفارمیشن عزیر بھٹی کے ماموںخالد محمود بھٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک ماہ میںپٹرول کی قیمتوں میں دومرتبہ اضافہ جبکہ بجلی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے سے ان ظالم حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا احساس نہ کرنے والے احساس پروگرام کیسے چلا سکتے ہیں پی ٹی آئی نے اپنے دعوے کے برعکس نئے پاکستان کیلئے پرانے مستریوں کا انتخاب کیا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں