نا اہل حکمرانوں کو ملکی امور اور قومی سلامتی کی کوئی فکر نہیں ان کا ایجنڈہ اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنا ہے ‘رانا تنویرحسین

چند خاندانوں نے بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے جس سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ‘لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 31 جولائی 2021 16:34

نا اہل حکمرانوں کو ملکی امور اور قومی سلامتی کی کوئی فکر نہیں ان کا ایجنڈہ اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنا ہے ‘رانا تنویرحسین
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کو ملکی امور اور قومی سلامتی کی کوئی فکر نہیں ان کا ایجنڈہ صرف اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنا اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار علیم رضا مان صدر ملک عبدالستار گوگی سیٹھ شاہد نعیم ملک محمد عمران نارنگ فلور ملز اور چوہدری اعظم علی باجوہ کے ہمراہ میڈیا سے باتیں کرتے کہا کہ جھوٹی انا اور تکبر کے شکار حکمران اپنے غیر موثر فیصلوں سے ملک و قوم کا کوئی بھلا نہیں کر رہے پاکستان کی ترقی کا سفر روک دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں جہاں بد عنوانی اور اقرباء پروری کا راج ہو وہاں بد امنی اور مہنگائی کا بھوت بے قابو ہو جاتا ہے مافیا کے ہاتھ قانون سے بھی لمبے ہیں ان کا احتساب نہیں ہو سکتا عوام کے بنیادی حقوق محفوظ نہیں چند خاندانوں نے سیاست جمہوریت اور معیشت کے ساتھ ساتھ بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے جس سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں