نارنگ منڈی ،قدیمی قبرستان پر زبردستی قبضہ ،پورا گائوں قبضہ گروپ کیخلاف سراپا احتجاج بن گیا

بدھ 28 نومبر 2018 21:25

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2018ء) نواحی یونین کونسل گھڑیال کلاں کے گائوں بھول چک کے قدیمی قبرستان میں بیس خاندانوں کا زبردستی قبضہ ،پورا گائوں قبضہ گروپ کے خلاف چودھری نذیر احمد کی قیادت میں سراپا احتجاج بن گیا ،آدھے قبرستان پر زبردستی قبضہ کر کے عالی شان مکان تعمیر کر لیا با اثر قبضہ مافیا کے باعث انتظامیہ خاموش مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سینکڑوں سال پُرانے قبرستان کی چالیس کینال جگہ مختص ہے اور بیس کینال پر آہستہ آہستہ قبضہ گروپ نے اپنے قدم جما لئے ہیں اور اب مزید جگہ پر بھی قبضہ کے خواب دیکھ رہا ہے اُنہوں نے بتایا کہ کمشنر لاہور ڈویژن ، ڈی سی شیخوپورہ اور اے سی مریدکے کو بار ہا درخواستوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اے سی مریدکے بھی از خود قبضہ گروپ کو وارننگ دے چکے ہیں لیکن طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود قبضہ مافیا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اُلٹا جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیںطرفہ تماشا یہ کہ قبضہ مافیانے پوری بدمعاشی و ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے گائوں کے گندے پانی کا نکاص بھی بندکر دیا ہے جس کی وجہ سے گندا پانی قبرستان میں جمع ہو کر قبروں کو مسمار کر رہا ہے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پورے ملک میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے لیکن یہاں با اثر قبضہ مافیا چھایا ہو ا ہے اور اپنے اثر و رسوخ کے باعث پورے گائوں کو للکار رہا ہے انہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے حکومت سے سخت ترین نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں