نارنگ منڈی ، چینی کے گودام پر چھاپہ ، بارہ سو تھیلے برآمد

بدھ 13 ستمبر 2023 23:07

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کے حکم پر چیف آفیسر نارنگ منڈی محمد عارف نے چینی کے تاجر عدنان مغل کے ایک گودام میں کامیاب چھاپہ مار کے ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی چینی کے بارہ سو تھیلے برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مریدکے نے نارنگ منڈی چھاپہ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی عوام زخیرہ اندوزوں کیخلاف نشان دہی کریں موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں