اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ضلع بھر میں 1 ہزار 766 چھاپہ مار کارروائیاں

بدھ 13 مارچ 2024 14:46

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ ذخیرہ اندوزوں ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ضلع بھر میں گزشتہ روز 1 ہزار 766 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے بتایا کہ کاروائیوں کے دوران 74 ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 12 ہزار 500 سے زائد کے جرمانے عائد کیے گے ہیں۔

(جاری ہے)

اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی سمیت دیگر حکومتی احکامات کی خلاف ورزیوں پر 51 منافع خوروں کو وارننگ اور 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز ، پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کردیا گیا ہے۔ کسی کو شہریوں کا استحصال ، ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ رمضان المبارک میں تاجر تنظیموں کو بھی حکومتی پالیسی پر سختی سےعملدرآمد کی تلقین کی گئی ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں