انسداد منشیات شکار پورکی خصوصی عدالت نے منشیات سمگلنگ میں ملوث2 ملزمان کو عمر قید ،دس لاکھ روپے جرمانے کی سزاد سنا دی

جمعہ 20 جولائی 2018 17:17

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) انسداد منشیات شکارپور کی خصوصی عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث محمد اعظم اور جان محمد نامی 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ دونوں ملزمان کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

7 جولائی 2017 کو پولیس سٹیشن اینٹی نارکوٹکس فورس سکھر نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ٹرک نمبر C-2570 کے فیول ٹینک سے 945 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 09/2014 بجرم زیر دفعہ 9C-14/15 انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت گرفتار کیا تھا ۔جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ٹرک کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیاہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں