مچھلی سے بھرے ہوئے ٹرک کی سی این جی رکشہ کے ساتھ زور دار تصادم، 4 افراد شدید زخمی

بدھ 13 مارچ 2019 23:37

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) شکارپور کے قریب خانپور تھانہ کی حدود حاجی خواستی بروہی کے قریب انڈس ہائی وے پر کندھ کوٹ سے آنے والا مچھلی سے بھرا ہوا تیز رفتار ڈاٹسن کا مسافر سی این جی رکشہ کے ساتھ زوردار تصادم ہونے کے باعث سی این جی رکشہ الٹ کر کھائی میں جاگرا، نتیجے میں رکشہ سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، ڈاٹسن ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے ڈاٹسن کو تحویل میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو پولیس نے شکارپور سول ہسپتال پہنچایا، ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سکھر منتقل کردیاگیا ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں