شکارپور: نوجوان کی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش، 15مددگار پولیس نے بچا لیا

جمعرات 10 ستمبر 2020 19:57

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) نوجوان کی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش، 15مددگار پولیس نے بچا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے نیوفوجداری تھانہ کی حدود زرخیل لنک روڈ گرڈ اسٹیشن کے قریب 23 سالہ نوجوان عبدالقدیر سنجرانی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر بجلی کے کھمبے پرچڑھ کر خود کشی کی کوشش کی، مقامی افراد کی اطلاع پر 15 مددگار پولیس کے انچارج گلشیر سیٹھار نے ٹیم سمیت بروقت پہنچ کر نوجوان کو کھمبے سے اتار کر خودکشی سے بچالیا، اس حوالے سے انچارج 15 مددگار گلشیرسیٹھار کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی کے نوجوان عبدالقدیر سنجرانی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کررہاہے ہم نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کو کھمبے سے اتار کر خودکشی سے بچالیا اور نوجوان کو نیوفوجداری تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں