اے ٹی سی کورٹ نے تین ملزمان کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قیدکی سزا سنا دی

ہفتہ 19 جون 2021 18:43

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) اے ٹی سی کورٹ نے تین ملزمان کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قیدکی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی کی عدالت میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو عمر قید کی سزاسنائی گئی،انسداد دہشتگردی کی کورٹ میں جج حیدر علی ابڑو کی عدالت نے عطا حسین برڑو، نادر علی برڑو اور ربنواز برڑو کو عمر قید اور ہر ایک ملزم پر 6لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، یاد رہے کہ دوسال قبل ٹھل تھانے کی حدود میں قائم الدین سرکی کو بھتہ نہ دینے کہ معاملے پر قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ مذکورہ ملزمان کے خلاف درج تھا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں