سیالکوٹ، پاکستان میں مفادپرستی اورکرپشن کی سیاست کا باب بند ہوچکا ہے،جمشید تھامس

جمعہ 22 مارچ 2019 19:45

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس اور ضلعی کوارڈنیٹر آصف گل نے کہاکہ پاکستان میں مفادپرستی اورکرپشن کی سیاست کا باب بند ہوچکا ہے،حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے،عوام کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسی تشکیل دے رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حقیقی معنو ں میں عوام کی خد مت پر یقین رکھتی ہے،تمام شعبوںکی بہتر ی کیلئے حکومت اقداما ت کررہی ہے، سا بق حکمرانو ں نے عوام کی بجائے اپنی فیملی کے بارے میں سو چا ملکی خزانہ لو ٹ کر بیرون ملک جا ئیدادیں بنا ئی لیکن عوامی حکومت کپتان کی زیر قیاد ت ملک کو تر قی اور خو شحا لی کی منز ل کی جا نب لے جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمیں اب امید کا دامن تھامنا ہوگا اور ملک میں کرپشن کو روکنا ہوگا،قائداعظم کے بعد عمران خان ہی ایک لیڈر ہیں جو صادق امین کے طور پر سامنے آئے ہیں، کرپشن معیشت کے علاوہ معاشرے کیلئے بھی خراب ہے، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بے گھر عوام کو چھت فراہم کرنا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے،50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کم آمدن والے خاندانوں کے چھت کے خواب کو پورا کرے گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں