کرونا وائرس پر بھرپور انداز سے قابوپایا جارہا ہے،سیدہ فرح عظمیٰ

منگل 7 جولائی 2020 23:35

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اوروزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات کی وجہ سے کرونا وائرس پر بھرپور انداز سے قابوپایا جارہا ہے اورعوام کی حفاظت وعلاج کیلئے اقدامات پر عمل جاری ہے ، سیالکوٹ کینٹ کے گھنٹی گھر چوک کے قریب خواتین ودیگر سے خطاب کے دوران سیدہ فرح اعظمی نے مزید کہا کہ چین سے شروع ہونے والا کرونا وائرس چین میں ان کی قوم کی بہادری کی وجہ سے ناکا م ہوگیا لیکن امریکہ ، برطانیہ ، سعودی عرب ،پاکستان وساری دنیا کرونا وائرس کا شکار ہوگئی اورکرونا وائرس پر حکومت پاکستان مکمل طور پر قابو پالے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے جذبے بلند ہیں اورکرونا وائرس سے بچائو کیلئے نہ صرف مردوخواتین بلکہ بچے ، بچیاں بھی حفاظتی ماسک استعمال کررہے ہیں ، رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے مزیدکہا کہ سرکاری ہسپتالوںاور قرنطینہ سینٹروں میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے اور عوام بھی کرونا وائرس سے محفوظ ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام بھرپور انداز سے کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی زندگی بسر کرتے رہیں

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں