سمبڑیال، وزیرآباد روڈ پر ٹرک اور ٹیوٹا ویگن کے درمیان خوفناک تصادم، 4افراد جا ں بحق ، 18زخمی ہو گئے

جمعرات 21 جنوری 2021 23:28

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) سمبڑیال وزیرآباد روڈ پر ٹرک اور ٹیوٹا ویگن کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 4افراد جان بحق جبکہ 18زخمی ہو گئے ،حادثہ علی الاصبح شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیازخمیوں کو طبی امداد کیلئے سمبڑیال اور وزیرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح کے وقت بیگووالہ کے علاقہ سمبڑیال وزیرآباد روڈ روہیلہ سٹاپ کے نزدیک سیالکوٹ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ٹیوٹا ہائی روف نمبری RIS-3899شدید دھند کے باعث روڈ پر سامنے سے آتے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے بجری سے لدے ٹرک نمبر LE-7199سے اچانک ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹیوٹا ہائی روف کا ڈرائیور 43سالہ مرزا محمد آصف ولد خادم حسین سکنہ سوہدرہ ،37سالہ محمد وسیم ولد محمد سلیم سکنہ کھروٹہ سیداں ،43سالہ محمد آصف سکنہ وزیرا چک سیالکوٹ اور 32سالہ عصمت اللہ ولد امیر کلا خان سکنہ کرک پشاور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ محمد ریاض ولد تاج دین نارووال، ثناء اللہ ولد ابراہیم فیصل آباد ،رمضان ولد غلام رسول نارووال، سعدیہ بی بی زوجہ افتخار احمد قلعہ احمد آباد، عثمان ولد موسیٰ ،وزیراللہ ولد رحیم گُل کرک ،سلام ولد رحمت جان ،ملک عابد ولد ملک فیاض ، نوید ولد عمر سیالکوٹ ،کامران ولد عبدالرحیم ،پرویز ولد ابرار خان سکنہ مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 18افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سمبڑیال وزیرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ ٹیوٹا ہائی روف کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور نعشوں اور زخمیوں کو ویگن کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ،تھانہ بیگووالہ پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا جبکہ ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں