وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح سمبڑیال میں بھی ستھراپنجاب ماہ صفائی مہم کے دوران شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

جمعرات 21 مارچ 2024 23:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح سمبڑیال میں بھی ستھراپنجاب ماہ صفائی مہم کے دوران شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیل کمپلکس سمبڑیال میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر شجاع ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخار اور محکمہ جنگلات کے اہلکار ان نے بھی پودے لگائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے،پودے لگا کر ماحول کو آلودگی سے بچائیں اور آنے والی نسلوں کو صاف و شفاف اور ستھرا پنجاب چھوڑ کر جائیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں