سیالکوٹ،پولیس کا ڈائریکٹ تاریں اور بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کرنے والے 6 صارفین گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سیالکوٹ پولیس نے ڈائریکٹ تاریں اور بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کرنے والے 6 صارفین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او گوجرانوالہ الیکٹرک پوؤر کمپنی (گیپکو)محمد عامر کی رپورٹ پر سیالکوٹ پولیس نے تھانہ حاجی پورہ کے علاقے محلہ رحمان پورہ سے سے بجلی چوری کرنے والے صارف محمد یعقوب ، تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ نواں پنڈ سے بجلی چوری کرنے والے علی رضا،محمد عباس شمس پورہ سے محمد یونس، تھا نہ ستراہ کے علاقہ موکل پلی سے مین تاروں سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے والے ملزم مقصود اور تھانہ اگوکی کے علاقے سے سیف اللہ کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں