سیالکوٹ، پیسوں کے لین دین پر دو نوجوانوں کو گولی مار دی گئی، ہسپتال منتقل

پیر 29 اپریل 2024 14:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں پیسوں کے لین دین پر دو نوجوانوں کو گولی مار دی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تحصیل پسرور کے گاؤں موضع موسیٰ پور میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے پیسوں کے لین دین پر طیش میں آ کر اچانک دو نوجوانوں کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

گولی کی زد میں آ کر زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ عبد الرحمان ولد شہباز اور 17 سالہ احمد ولد رزاق شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں