سبی ‘ دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک تباہ کردیا ‘اکبر بگٹی ایکسپریس کی دوبوگیاں پٹڑ ی سے اتر گئیں

ہفتہ 21 فروری 2015 15:03

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) بلوچستان کے علاقے سبی میں دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک تباہ کردیا،اکبربگٹی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سبی میں ڈمبولی کے قریب شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک اڑادیا،لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبربگٹی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں