ڈپٹی کمشنر سبی کی صدارت میں 12ربیع الاول اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس ،

لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ل الرحمن بلوچ

جمعہ 2 جنوری 2015 22:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کی صدارت میں 12ربیع الاول اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی سیدریاض حسین شاہ، ایس ڈی پی او سبی نصیب اللہ کھوسو، ڈی ایس پی سبی گلزاراحمدشاہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تمام فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ضلع کی داخلی وخارجی راستوں پر آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے علاوہ ازیں شہر میں معمول کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قانون شکنی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی بلکہ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے جلوس کے موقع پر نہ صرف نفری میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ جو بھی غیرقانونی تجاوزات ہیں ان کو ہٹانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے خصوصاًاس دن جلوس میں موٹر سائیکل سواروں کو نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام بھی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں