سبی میں خستہ حال دیورار گرنے سے سبی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری طاہر عباس کی والدہ جاں بحق

جمعہ 28 اگست 2020 20:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2020ء) سبی میں خستہ حال دیورار گرنے سے سبی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری طاہر عباس کی والدہ جاں بحق ہوگئیں ،مرحومہ کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گئیں ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد عباس چشتی کی اہلیہ اپنے گھر میں گھریلو کام کاج کر رہی تھی کہ اچانک ان پر دیوار گر گئی اور وہ دیوار کے ملبے تلے دب گئی جس کو فوری فوری طور ملبے سے نکل کرشدید نازک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا جا رہا تھا کہ راستے میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی سول ہسپتال پہنچ گئے مرحومہ سبی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری طاہر عباس ،یاسر عباس ،باقر عباس ،شہر یار عباس کی والدہ اور پرنسپل فہیم قریشی کے ساس تھیں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں حضرت حمل بابا قبرستان میں سپرد خاک کی گئی ہے فاتحہ خوانی ان کے اپنے گھر واقع محلہ قصابان سبی میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں