سبی:کمبڑی پل کے قریب ٹرک اور مہران کار میں تصادم ،8 سالہ بچی جاں بحق ، تین افراد زخمی

منگل 22 ستمبر 2020 22:08

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) سبی کے علاقے کمبڑی پل کے قریب ٹرک اور مہران کار میں تصادم کے نتیجے میں 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے کمبڑی پل کے قریب ٹرک اور مہران کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی مائین خان جاں بحق جبکہ تین افراد محمد شاہد ،عنبرین شاہد اور عاشر خان زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں