وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی نے سال 2015-16کیلئے 15کروڑ 33لاکھ96ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:03

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) میونسپل کمیٹی سبی کے وائس چئیر مین میر شہداد مری نے سال 2015-16کے لیے 15کروڑ 33لاکھ96ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا ،کونسلران نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سبی کا بجٹ اجلاس چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند کی صدرات میں منعقدہوا ،اجلاس میں چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی ،اکاؤنٹ آفیسر منظور احمد ،سیف اﷲ سیلاچی ،سمیت کونسلروں کی اکثریت نے شرکت کی اجلاس میں وائس چیئرمین میر شہداد مری نے سال 2015-16کے لیے 15کروڑ 33لاکھ 96ہزار کا بجٹ پیش کر دیا جسے کونسلروں نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی نے سال 2015-16بجٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی نے مجموعی طور پر 15کروڑ 33لاکھ 96ہزار کا بجٹ متفقہ رائے سے منظور کرلیا ہے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 83لاکھ 33ہزار تین سو تینتیس روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات 12کروڑ 93لاکھ 5ہزار پانچ سو چالیس روپے اور نئے مشینری کی خریداری کی مد میں 2کروڑ روپے مختص کی ہے اجلاس سے چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی نے بھی خطاب کر تے ہوئے متفقہ طورپر بجٹ پیش کر نے پر ہاؤس کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں