لہڑی ٬بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

جمعہ 4 نومبر 2016 20:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) لہڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق آب گم کے قریب تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا جعفر ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی تفصیلات کے مطابق لہڑی کے علاقے تنیہ میں نبیل نامی نوجوان اپنے موٹر سائیکل پر پانی بھرنے جارہا تھا جس کی موٹر سائیکل زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا دھماکے میں موٹر سائیکل نوجوان نبیل جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل تباہ ہوگیا جبکہ ضلع بولان کے علاقے میں آب گم کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی سرکاری ذرائع کے مطابق آب گم کے مقام پر نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جعفر ایکسریس کے گزرنے کے تھوڑی دیر بعد زور دار دھماکہ ہوا دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی طور پر نقصان ہوا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ریلوے ٹریک مرمت کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی تاہم جعفر ایکسپریس خوفنا ک حادثے سے بال بال بچ گئی پولیس اور لیویز واقع کی تحقیقات کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں