سکردو میں جاری جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ و دیگر تقریبات کے سلسلے میں ایک شاندار محفل مشاعرہ

بدھ 11 جولائی 2018 23:31

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) معروف آدبی تنظیم بزم علم و فن سکردو نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکردو میں جاری جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ و دیگر تقریبات کے سلسلے میں ایک شاندار محفل مشاعرہ نجی ہوٹل سکردو میں منعقد کیا،سکردو کے چیدہ چیدہ شعراء نے اس موقع پر مختلف موضوعات بشمول سیاحت کی اہمیت کے حوالے سے منفرد کلام پیش کئے اور سامعین سے خوب داد حاصل کئے ۔

محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی پروفیسر حشمت علی کمال الہامی نے مختلف موضوعات پر طویل نظم پیش کی اس موقع پر انہوں نے خوبصورت محفل مشاعرہ کے اہتمام پر بزم علم و فن سکردو کو مبارکب باد کا مستحق قرار دیا ۔محفل مشاعرہ کے میزبان ذیشان مہدی نے میزبانی کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ میرے لئے اس اہم مشاعرے کی میزبانی باعث اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

محفل مشاعرہ کی نظام بزم علم و فن کے صدر میر اسلم حسین سحر نے نہایت خوب انداز کر تے ہوئے حسب روایت پابندی وقت کا بھی خیال رکھا ۔میر اسلم حسین سحر نے اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ شاعرہ ،کالم نگار،مصنفہ ،ڈرامہ نگار صدر محفل محترمہ بشریٰ اعجاز کی ادبی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے محفل مشاعرہ میں انہیں خوش آمدید کیا۔

نامور ادیبہ بشریٰ اعجاز نے کہا کہ بزم علم و فن سکردو کی ادبی خدمات پورے پاکستان میں مثال ہے اور پاکستان کے ادبی مقتدر حلقوں میں اس متحرک ادبی تنظیم کا اپنا الگ نام ہے ۔یہاں کے شعراء فطرت کے انتہائی قریب ہونے کے باعث ان کی شاعری بھی قابل تحسین ہیں آج کے اس محفل مشاعرہ میں بھی نوجوان شعراء نے دیگر موضوعات کے علاوہ حالات حاضرہ پر بھی شاندار کلام پیش کئے جس کی مثال عہد حاضر میں دیگر شہروں میں کہیں نہیں ملتی بلتستان کے شعراء حالات حاضرہ پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں