علی امین گنڈا پور کی گور نر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات

حکومت گلگت سکردو روڑ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ،وفاقی وزیر

بدھ 2 اکتوبر 2019 21:46

علی امین گنڈا پور کی گور نر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کی ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجوعی ترقی اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلا ًتبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر سے تحریک انصاف کے پارٹی عہدادروں نے ملاقات کی ۔

علی امین گنڈا پور نے کہاکہ پارٹی کارکنان اور ممبران عوام الناس سے قریبی رابطے میں رہیں، وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی خصوصا سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ علاقے میں سماجی شعبے کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی، وفاقی وزیر نے دوکانداروں ، بازار کمیٹی کے صدر اور عہدداروں سے ان کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور نے کہاکہ حکومت گلگت سکردو روڑ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ، سکردو ایرپورٹ کی اپگریڈیشن کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پی آئی اے کی گلگت بلتستان کے لیے فلائٹس کو ریگولر و دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائینگے، سیاحت کی ترقی کے لیے علاقے میں بنیادی کام کیے جائیں گے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں