سکردو،جاری برف باری سے علاقے میں نظام زندگی مفلوج

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:29

سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) گلگت بلتستان بھر میں گزشتہ روز سے جاری برف باری سے علاقے میں نظام زندگیمفلوج ہوکر رہ گئی۔

(جاری ہے)

گلگت میں بارہ سال بعد برفباری ہوئی، جس سے سردی بڑھ گئی گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں ہنزہ، غذر استور، سکردو، گانگچھے، کھرمنگ شگر میں بھی شدید برفباری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا شدید برفباری کے باعث پچھلے دو روز کے دوران گلگت بلتستان بھر میں ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل رہی اور اسلام اور سکردو کے درمیان فضائی سروس بھی معطل رہا برفباری کے سبب متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل رہی شدید برفباری کے بعد سکردو کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ بھی معطل رہا جبکہ بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ملوپی کے مقام پر گلگت سکردو روڈ پہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہا دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے آج بھی سکردو سرد ترین مقام رہا آج سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں