تمام میڈیکل سٹورز کے مالکان اپنی دکانوں پر سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینیٹائز کی دستیابی کو یقینی بنائیں، ڈاکٹر عذرا بتول

سکردو، ڈرگ انسپکٹر کے شہر کے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے ،ادویات کی میعاد، ڈرک لائسنس، ادویات کی معیار، ایکسپائری اور صفائی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 20 جون 2020 00:02

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء) ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عذرا بتول نے کہا ہے کہ شہر میں موجود تمام میڈیکل سٹورز کے مالکان اپنی دکانوں پر سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینیٹائز کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر کے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے اور ادویات کی میعاد، ڈرک لائسنس، ادویات کی معیار، ایکسپائری اور صفائی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈرگ انسپکٹرنے میڈیکل اسٹورز کے مالکان کو ہدایت جاری کیں کہ وہ معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیںاور کارونا وائرس کے پیش دوکانوں پر سینیٹائزر اور سرجیکل ماسک کی دستیاب رکھیں۔ خلاف ورزی کرنے والے سٹورز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں